دنیا

ابو عمر الشیشانی چار مارچ کو شام میں ہلاک ہوا تھا: امریکہ

 رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ ابو عمر الشیشانی چار مارچ کو ایک فضائی حملے میں شام میں ہلاک ہوا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب خبری ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ ابو عمر الشیشانی شمالی عراق میں واقع موصل کے علاقے میں ہلاک ہوا ہے۔

چیچن صدر رمضان قدیروف نے بھی چند ماہ قبل کہا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ ترخان بتیر اشویلی المعروف ابو عمر الشیشانی ہلاک ہوگیا ہے۔

امریکہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ ابو عمر الشیشانی کے بارے میں معلومات فراہم دینے والے شخص کو پانچ ملین ڈالر بطور انعام دے گا۔ امریکہ کے بعض حکام کے مطابق ابو عمر الشیشانی داعش کا وزیر جنگ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button