پاکستان

سانحہ عاشورہ میں حماد صدیقی کے کرادار پر ایم کیوایم خاموش کیوں؟ملت جعفریہ کو جواب دے!

شیعیت نیوز:  متحدہ قومی موومنٹ کے رکن فیصل ماما نے انکشاف کیا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں بھی ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی ،نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رنچھور لائن سیکٹر کے گرفتار کارکن فیصل ماما نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈکرادیا جس میں اس نے کا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر کی گئی ۔اس نے بتا یا کہ عاشورہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی اور دھماکے سے دس منٹ پہلے بم نصب کر کے کارکنوں نے کیمپ چھوڑ دیا تھا ۔

سانحہ عاشورہ کے حوالے سے ان اہم انکشافات کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت ملت جعفریہ کو جواب سامنے جوابدہ ہے،وہ بتائے کہ آیا وہ اپنے ذمہ داروں کی مکتب جعفریہ کے خلاف اس گھناونی سازش سے لا علم تھی یا انکی سرپرستی کررہی تھی؟ گذشتہ رات ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی ان رپورٹس پر کراچی میں بسنے والے لاکھوں شیعیاں حیدر کرار میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق شیعہ قائدیں نے بارہا ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت و ذمہ داران کو متنبہ کیا تھا کہ حماد صدیقی، رئیس ماما اور انیس قائم خانی کراچی میں سانحہ عاشورہ سمیت شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے لیکن ایم کیو ایم قیادت نے ایک نا سنی اور آج ریاستی اداروں نے ملت جعفریہ کے اس موقف کو سچ ثابت کردیا، گذشتہ رات سے ابتک ایم کیو ایم قیادت کی خاموشی اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہے کہ جی آئی ٹی میں لکھے گئے حقائق درست ہیں اگر نہیں تو ایم کیو ایم قیادت ملت جعفریہ سامنے اپنا موقف واضح کرے، کیونکہ کراچی میں سانحہ عاشورہ کے غم کو ملت جعفریہ ابھی تک بھولے نہیں ہیں!

دوسری جانب اس خبر کے نشر ہونے کے بعد شیعیت نیوز کو اپنے قارئین کی جانب سے ملنے والے میسجیز میں ویب سائٹ صارفین نے ایم کیوایم کے شیعہ قتل عام اور بالخصوص عاشورہ جیسے مقدس دن کی بے حرمتی اور پامالی میں ملوث ہونے پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیااور کہا کہ ایم کیو ایم میںموجود شیعہ کارکناں اور رہنماوں کے لئے شرم کا مقام ہے کہ وہ ایک ایسی جماعت کے لئے کام کررہے ہیں جو عاشورہ کے دشمن ہیں، کچھ صارفین نے کہا کہ اس سانحہ میں اُس وقت کے سٹی ناظم مصطفی کمال کو بھی زیر تفتیش لایا جائےکیونکہ انہوں نے بلا کسی تحقیق بولٹن مارکیٹ کے جلاو گھیراو کا الزام شیعہ جوانو ں پر عائد کرکے پوری ملت جعفریہ کی توہین کی جبکہ نازیبا الفاظ بھی استعمال کیئے۔

یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ گذشتہ سالوں میں کراچی میں ہونے والے شیعہ نسل کشی ایم کیو ایم کے مضبوط حلقوں میں ہوئی، جن میں ناظم آباد، لیاقت آباد، لائنز ایئیراور عزیزآباد شامل ہیں، اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ حماد صدیقی تھا اوررئیس ماماانیس قائم خانی وغیرہ بھی اسی کے گروپ میں شامل تھے جنکے کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، اس حوالے سے ملت جعفریہ کے رہنما وںنے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا تھا لیکن ایم کیو ایم نے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں، جس پر ملت جعفریہ پہلے ہی ایم کیو ایم سے نالاں تھے!

واضح رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بعد حماد صدیقی اور انیس قائم خانی مضبوط شخصیات میں شامل تھیں،جنہوںنے کراچی کی سرزمین کو شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگ دیا، ان تمام حقائق کے بعد ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کی خاموشی لمحہ فکریہ اور ملت جعفریہ کے لئے باعث تشویش ہے!!!

12799370_1165191896826687_56621561708414044_n.jpg

12803054_1165193213493222_3698586554328701845_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button