پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کاتکفیری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم

 سیاسی و عسکری قیادت نے شبقدر میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سےتکفیری  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے شبقدر میں ہونے والے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح اور قومی عزم ہے، اس طرح کے واقعات قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردی کو مادر وطن سے جڑ سے اکھاڑ پھینک کر دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button