پاکستان
آرمی اور پاک فضائیہ کا آپریشن، اکیس تکفیری دہشت گرد واصل جہنم
شوال میں آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں گزشتہ رات سے اب تک 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا مشترکہ آپریشن پاک افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا۔ زمینی دستے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں گزشتہ رات سے ابتک 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔