یمن
یمن پر آل سعود کی بمباری کا مقصد بنیادی تنصیبات کی تباہی
یمن کے صحافتی اور تربیتی تحقیقاتی مرکز نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے باعث سیکڑوں اسکول بند ہوچکے ہیں اور صرف صوبہ تعز میں دو لاکھ پچاس ہزار طالب علم تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز میں تقریبا اسّی فیصد اسکول سعودی عرب کے حملوں کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں۔ صوبہ تعز میں طالب علموں کی تعداد آٹھ لاکھ ہے اور ان میں سے ایک تہائی طالب علم سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
یمن کے اس مرکز نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے اسکولوں پر بمباری کی روک تھام کے لئے جارحین پر دباؤ ڈالے۔ یمن پر سعودی عرب کے تقریبا ایک سال کے حملوں کے دوران ہزاروں یمنی شہریوں کے قتل عام کے علاوہ اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات بھی منہدم ہو چکی ہیں۔