یمن

یمن میں سعودی عرب کی بربریت میں 14 ملین افراد قحط اور غذائی قلت کا شکار

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ، مجرمانہ اور سفاکانہ بربریت اور جارحیت  کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کے 14 ملین افراد قحط اور غذائی  قلت کا شکار ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے غذائی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں 14 ملین اور 4 لاکھ  افراد غذائی قلت اور قحط کا شکار ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے غذائی ادارے کے مطابق یمن پر گذشتہ ایک سال سے سعودی عرب کی مجرمانہ اور سفاکانہ  بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں یمن کے 80 فیصد عوام کو غذائی اور طبی امداد  کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button