سعودی فوج کے ٹھکانے پر یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل سے حملہ

02 مارچ, 2016 00:00

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی فوج کے ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کو ہلا ک اور زخمی کردیا –

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جب سے یمن پر اپنی جارحیت شروع کی ہے اس وقت سے اب تک یمنی فوج نے سعودی فوجی ٹھکانوں پر بیس سے زائد بیلسٹک میزائل فائرکئے ہیں جن کے نتیجے میں بہت سے سعودی فوجی اور ان کے اتحادی ہلا ک ہوئےہیں –

یمن کی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے بھی صوبہ تعزکے علاقے جبل المشرف کے علاقے میں سعودی فوج اوران کے اتحادیوں کے ٹھکانے پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے –

اس درمیان سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ ہوائی حملوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ صنعا کے بنی حشیش اور نہم علاقوں اور الجوف و حجہ صوبوں پر بھی بمباری کی ہے جن میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے –

2:57 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top