مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کا کارنامہ، دو سالہ فلسطینی بچے کو بھی گرفتار کر لیا

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے علاقے العیسویہ میں ایک فلسطینی گھرانے کے افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کے ایک فرد سے باز پرس کرنے کے بعد خاندان کے باقی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے افراد میں ایک سولہ سال کا لڑکا، ایک چودہ سال کی لڑکی اور ایک دو سال کا بچہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجی آئے روز فلسطین میں مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انھیں ہراساں اور زد و کوب کرتے ہیں اور پھر انھیں گرفتار کر کے لے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button