پاکستان

دکھ کی گھڑی میں بریلوی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: موجودہ ملکی صورت حال پر موجودہ حکمران جماعت نے ممتاز قادری کی سزا پرعجلت کا مظاہرہ کر کے عوام کو ہیجانی کیفیت میں ڈال دی ہے،مذہبی جماعتوں کی سفارشات پر غور نہ کر کے حکمرانوں نے بڑی غلطی کی ہے،قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے،ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ داتا دربار،عبداللہ شاہ غازی سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف حکمران کیوں خاموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں Pick & Choose کا عمل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے بریلوی بھائیوں کیساتھ ہیں،پنجاب سمیت ملک بھر میں کالعدم شدت پسند عناصر آزاد ہیں،ہم اس بیلنس پالیسی کے عمل کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں علماء اور سیاست دانوں کو معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عفو و درگذر کے لئے فریقین کے مابین مصالحتی عمل کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے تھا،ریمنڈ ڈیوس کو دیت کے عوض امریکی خوشنودی کے لئے معافی مل سکتی ہے تو اس حساس مسئلے میں حکمران کیوں غفلت کے مرتکب ہوئے،ہمیں اپنے صفوں میں بیٹھے سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا جو اس نازک موقع کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال نہ کرلے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button