انتظامیہ کا امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے، علامہ رمضان توقیر

07 ستمبر, 2026 16:36

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر اور دیگر شیعہ عمائدین نے مقامی انتظامیہ کے امتیازی رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جشنِ میلادِ مصطفیٰ (ص) کے سلسلے میں شیعہ مکتبِ فکر کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینا بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، جس سے ملتِ جعفریہ میں شدید دکھ اور تشویش پائی جاتی ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے واضح کیا کہ ملک کے ہر شہری کو اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی پروگرام منعقد کرنے کا حق حاصل ہے لیکن ضلعی انتظامیہ ایک طبقے کو کھلی چھوٹ دے رہی ہے اور دوسرے کو محروم کر کے تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے یہ جانبدارانہ رویہ ترک کر کے شیعہ برادری کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو تمام شیعہ اکابرین اور تنظیمیں باہمی مشاورت سے آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

مزید پڑھیں : نوجوان نسل کی فکری و علمی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، مولانا علی مرتضیٰ زیدی

مرکزی جامع مسجد لاٹو فقیر کے خطیب علامہ غضنفر علی نقوی اور انجمن متولیان کے صدر تنویر حسین رضوی نے بھی مطالبہ کیا کہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے تمام شہریوں کے ساتھ مذہبی آزادی کے معاملے میں یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور پرامن ریلیوں میں رکاوٹیں ڈالنے اور بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مساوی حقوق کی فراہمی کا متفقہ مطالبہ کیا۔

5:20 شام ستمبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔