علامہ مرید نقوی اور علامہ حسن نقوی کا جامعہ امام حسن عسکری (ع) کا دورہ
شیعیت نیوز : نامور علمائے کرام حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی اور علامہ سید محمد حسن نقوی نے جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) اور مرکزی جامع مسجد مہدیہ کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں جاری دینی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں نے جامعہ کے پرنسپل مولانا محمد زکاء الحسن اور طلاب کرام سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے جامعہ کے تعلیمی نظام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل کے حوالے سے قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔
مزید پڑھیں : علامہ ملک اعجاز حسین نجفی کی 68 سالہ دینی و علمی خدمات پر خراجِ تحسین اور اعزازی شیلڈ
علمائے کرام نے طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا۔ دورے کے اختتام پر معزز مہمانوں نے جامعہ کے مرحوم بانیان کی قبور پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور رضوانِ الٰہی کے حصول کے لیے خصوصی دعا کی۔







