دنیا

داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بیوی بھاگ گئی، خصوصی دستہ ڈھونڈنے میں مصروف

داعشی خلیفہ کی بیوی اور تکفیری دہشتگردوں کی ماں فرار۔اطلاعات کے مطابق عالمی تکفیری دہشتگردوں باالخصوص لال مسجد و جامعہ حفصہ کے طلباء و طالبات کی ماں اور یہودی خلیفہ ابوبکر البغدادی کی جرمن نژاد بیوی ڈیان کروگر اپنے دہشتگرد خاوند ابوبکر البغدادی کے دوست اور احرار الشام کے تکفیری دہشتگرد کمانڈر کے ہمراہ رات کی تاریکی میں فرار ہوگئی۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق ابوبکر البغدادی کی جرمن نژاد بیوی کہ جس کا نام ڈیان کروگر ہے نے گزشتہ سال موسم خزاں میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی سے شادی کر لی تھی۔شادی کے بعد سے فرار ہونے تک خیلفہ کی بیوی داعش کی شرعی عدالت کی اس شاخ کی سربراہ کے فرائض سرانجام دے رہی تھی جہاں خواتین کے خلاف مقدمات چلائی جاتی تھیں۔اطلاعات کے مطابق اپنی ماں کی فرار کی خبر سنتے ہیں داعشی دہشتگردوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔خلیفہ البغدادی نے بھی اپنی بیوی کی فرار کی خبر ملتے ہی اپنی بھگوڑی بیوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے داعش کے انتہائی خطرناک، سفاک اور درندہ صفت گروپ کو اپنی مفرور بیوی اور احرار الشام کے تکفیری دہشتگرد کمانڈر کی تلاش کا ذمہ دیتے ہوئے روانہ کردیا ہے

یاد رہے کہ چند دنوں قبل بھی داعش کے ایک اہم کمانڈر کی بیوی اور اسکی کم عمر نوجوان بیٹی کو اسکا اپنا ہی دوست اور داعش کا کمانڈر اپنے ساتھ فرار کرا لے گیا تھا، جس کے بعد متاثرہ کمانڈر نے ابوبکر البغدادی کو مذکورہ داعشی کمانڈر کے خلاف ایکشن لینے اور خود ابوبکر البغدادی کو بھی اپنی بیویوں کی حفاظت کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جس کے اب خود خلیفۃ بھی اپنے ہی دوست کئے ہاتھوں رسوا ہوگئے

متعلقہ مضامین

Back to top button