پاکستان

ریاست مخالف لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے سپاہ صحابہ کا کارکن گرفتار

کالعدم تنظیم کے ایک کارکن کو حکومت کے خلاف اور ملک میں سُفیانی شریعت کے نفاذ کے حق میں لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ بارہ کہو پولیس کے مطابق ملزم یونیورسٹی کا طالب علم اور ایک کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کا کارکن ہے، جس پر پہلے ہی سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں ان ہی الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ مذکورہ افسر کے مطابق لٹریچر حکومت کے خلاف تھا اور اس میں ملک میں شریعت کے نفاذ پر زور دیا گیا تھا اور چونکہ ملزم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھا تھا، لہذا اسے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button