ایران

انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام جاری کیے گئے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قوم اور ان اصول و قوانین کے قوی و مستحکم ہونے پر فخر کرتا ہے کہ جنھوں نے قومی طاقت کی تجدید اور اپنا سر بلند کرنے کے لیے یہ بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح ملکی حکام کو، چاہے وہ مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں یا دیگر اہم اداروں میں عہدوں پر فائز ہیں، اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ سادہ زندگی، امانت داری، قومی مفادات کو ذاتی اور گروہی خواہشات پر ترجیح دینے، اغیار کی مداخلت کے مقابل بہادری سے ڈٹ جانے، بدخواہوں اور غداروں کے منصوبوں پر انقلابی ردعمل دکھانے اور فکر و سوچ میں جہادی صفت کو اس ذمہ داری کے دوران اپنا مستقل پروگرام سمجھیں اور کسی بھی طرح اس سے پہلوتہی نہ کریں۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملکی ترقی کو بنیادی ہدف و مقصد قرار دیا اور تاکید کی کہ استقلال اور قومی عزت کے بغیر ظاہری ترقی قابل قبول نہیں ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ ترقی کا مطلب عالمی سامراج کا حصہ بن جانا نہیں ہے اور عزت اور قومی تشخص کا تحفظ بھرپور اندرونی ترقی کے بغیر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ مجلس شورائے اسلامی کے دسویں دور اور مجلس خبرگان کے پانچویں دور کے انتخابات جمعہ چھبیس فروری کو منعقد ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button