مشرق وسطی

بحرین میں حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

بحرینی عوام نے گزشتہ رات دارالحکومت منامہ کے نواح میں مظاہرہ کر کے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسی طرح سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

بحرین کی سیکورٹی فورسز نے سترہ کے علاقے میں مظاہرین پر حملہ کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے اور بحرینی حکومت نے اس احتجاجی تحریک کو کچلنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے فوجیوں کی مدد سے اب تک دسیوں افراد کو قتل اور سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button