آج شہید علامہ تقی ہادی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے
شیعیت نیوز: مکتب اہلیبت علیہ سلام کے نامور عالم دین اور تعلیم کے شعبہ میں اپنا نام رکھنے والے پروفیسرعلامہ تقی ہادی کی شہاد ت کو دوسال بیت گئے تاہم انکے قاتل تکفیری دہشتگرد تاحال آزادی کا مزہ اُڑا رہے ہیں۔
شیعیت نیوز کے مطابق علامہ تقی ہادی کو دو سال قبل سن 2014 میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ناظم آباد کے علاقہ میں شہید کردیا تھا جب وہ میٹرک بورڈ آفس سے رشکے میں اپنے گھر واپس جارہے تھے، دوران شہاد ت پروفیسر تقی ہادی میٹرک بورڈ آفس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
دھیاں رہے کہ 2014 میں تکفیری دہشتگرودں نے نامور شیعہ علمی شخصیا ت کو چن کرقتل کیاجن پروفیسر تقی ہادی سمیت پروفیسر سبط جعفر اور دیگر علماٗ کو شہید کیا، لیکن ان عارفانہ شخصت کی شہادت کے فتویٰ جاری کرنے والے فتنہ کے مدارس ابھی بھی آزادی سے نئے دہشتگردوں کی برین واشنگ کررہے ہیں۔