مشرق وسطی

شمال مغربی شام میں، فوج کی کارروائیاں، متعدد علاقے آزاد

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشترکہ کارروائی کے دوران جنوب مشرقی حلب اور شمالی لاذقیہ میں متعدد اہم اور اسٹریٹیجک علاقوں اور دیہات سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے۔ اس وقت شامی فوج ان علاقوں میں دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔ شامی فوج کے ایک اور دستے نے مشرقی شہر دیرالزور میں علیحدہ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد بکتر بند گاڑیاں اور لانچنگ پیڈ تباہ کردیئے ہیں۔جنوبی شہر درعا میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور دہشت ـ گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ مغربی صوبے حمص کے نواحی علاقوں میں بھی شامی فوج کی کاررائیوں میں داعش اور دجبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کی متعدد گاڑیاں اور چار ٹھکانے مکمل طورپ تہس نہس ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے حالیہ چند دن کے دوران حلب اور دیگر شہروں میں دہشت گردوں کےٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button