عراق
عراق: بغداد میں دو بم دھماکے، دسیوں افراد جاں بحق و زخمی
اد کے دو الگ الگ علاقوں میں دو دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکہ طارمیہ کے علاقے میں ہوا جس میں تین عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے اور دوسرا دھماکہ بغداد کے جنوب مشرقی محلے میں ہوا جس میں دو شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب داعش دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں چار عراقی شہریوں کو گولی مار دی۔ داعش نے ان چاروں عراقی شہریوں کو فوج کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گولی ماری۔ فلوجہ شہر میں گذشتہ ہفتے قبائلی نوجوانوں اور داعش کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد داعش دہشت گرد عناصر اب عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔