دنیا

انڈونیشیا میں سعودی حکومت کے خلاف مظاہرہ

جکارتا میں سیکڑوں افراد نے مشرق وسطی میں سعودی عرب کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اس مظاہرے میں آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے بےگناہ یمنی عوام کے خلاف سعودی فوج کی بمباری کی مذمت بھی کی۔

سعودی عرب نے اپنے بعض علاقائی عرب ممالک کے ساتھ اتحاد کر کے اور امریکا کی حمایت سے گزشتہ سال کے شروع میں یمن پر وسیع حملوں کا آغاز کیا تھا۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ یمن کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات بھی سعودی عرب کے جارحانہ حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button