مقبوضہ فلسطین

ایک صیہونی، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک

 اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یہ صیہونی غلطی سے گولیوں کا نشانہ بنا ہے- اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک فلسطینی مشرقی بیت المقدس میں ایک صیہونی آبادی کے نزدیک مذکورہ صیہونی پر حملہ کرنا چاہتا تھا تب ہی غلطی سے یہ صیہونی، فوج کی گولی کا نشانہ بن گیا- اسرائیلی فوج کے بقول مذکورہ فلسطینی بھی فائرنگ میں زخمی ہوا ہے-

ایک اور خبر یہ ہے کہ فلسطینی قیدیوں اور رہا ہونے والے افراد کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ساٹھ فلسطینی بچوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے- اس کمیٹی کے اعلان کے مطابق گذشتہ چندبرسوں کے دوران صیہونی حکومت نے، فلسطین میں قانونی عمر سے کم کے، تین سو بچوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے-

صیہونی حکومت نے ابھی حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس کے ایک سولہ سالہ نوجوان کے خلاف حکم صادر کرتے ہوئے اسے اپنے گھر سے باہر نکلنے سے محروم کردیا ہے اور حتی ڈاکٹر کے پاس بھی جانے کے لئے اسے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں سات ہزار فلسطینی قید ہیں کہ جن میں تئیس بچے بھی شامل ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button