یمن

یمن سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کا انخلا

ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک دن کے اندر، جنوبی یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ کے ذریعے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے- کہا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر ایسوشی ایٹیڈ پریس کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کی ہے- متحدہ عرب امارات، یمن پر حملے میں سعودی عرب کا ایک اہم اتحادی شمار ہوتا ہے اور اس کے زیادہ تر فوجی، یمن کے جنوبی علاقوں میں تعینات تھے- یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملوں کے آغاز سے اب تک، متحدہ عرب امارات کے درجنوں فوجی مارے گئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button