پاکستان

کراچی، پولیس مقابلہ، القاعدہ برصغیر اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: پولیس اور حساس اداروں نے پپری اور سہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلوںمیں القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود ،دستی بم، خود کش جیکٹس اورپولیس و رینجرز کی وردیاں برآمد کرلیں،جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کے 2اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والےمیں سے5دہشت گردوں کی شناخت سہیل چشماٹو ، بلال، خلیل، طلحہ اور عبدالسلام کے نام سے ہوئی، ملزمان دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھےاور ان کیخلا ف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، سہیل چشماٹو 4 ڈی ایس پیز کے قتل میں ملوث تھا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے مطابق گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اور فاروق بھٹی کی نشاندھی پر پیپری کے نزدیک دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا گیا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں 8دہشت گرد مارے گئے جبکہ4دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، دہشت گردوں کی فائر نگ سے 2اہلکار بھی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے مزید نفری طلب کر کے علاقےکو گھیر لیا،مبینہ مقابلے کے دوران 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے چار پریشر کوکر بم، خودکش جیکٹ، بال بیرنگ، تین گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، پانچ ایس ایم جی،3پستول ،20 میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے پولیس اور رینجرز کی وردیاں بھی ملی ہیں۔ ایس ایس پی راؤانوار کے مطابق پیپری ی پولیس مقابلے میں ہلاک آٹھ دہشت گروں میں سے پانچ کی شناخت ہوگئی۔تمام دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے تھا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سہیل عرف چشما ٹو، خلیل، بلال، طلحہ اور عبدالسلام شامل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے فرار ہونے والے 4دہشت کا تعا قب کر کے سپر ہائی وے کے قریب گھیر لیا جہاں مبینہ مقابلے میں چاروں دہپشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم ان کی فوری شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا سرغنہ سہیل عرف چشما ٹو ہے جو دہشت گردی اور ٹار گٹ کلنگ پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملوں جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جن میں ڈی ایس پی مجید عباسی، ڈی ایس پی فتح سانگری، جیل سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار حیدر کا قتل میں بھی شامل ہے۔ پولیس نے ہلاک دہشت گر د وں کی لاشیں،قانونی کارروائی کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال روانہ کردی گئیں۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحےکو فرانزک لیبارٹری بھیجا جا ئے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button