پاکستان

اسلامی تحریک کو گلگت بلتستان میں حکومتی گناہوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے، کیپٹن (ر) شفیع

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماء و رکن اسمبلی کیپٹن (ر) شفیع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے ایک فی صد بھی مطمئن نہیں ہوں، اگر ہماری جماعت صوبائی حکومت میں شامل ہوگئی تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ہمیں کسی صورت صوبائی حکومت کے گناہوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ایک نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے اسلامی تحریک کی صوبائی حکومت میں شمولیت کی خبر اخبارات میں آئی ہے لوگ مجھے مسلسل رابطے کرکے منع کررہے ہیں اور پارٹی کارکنان کا اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں، ایسا کیا تو جماعت بدنام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کا اجلاس ہوا تو میں نے حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پوچھا تو پارٹی قائدین نے جواب دیا کہ اس پر ابھی تک غور نہیں ہوا، جس پر میں مطمئن ہوگیا تھا۔ میں اپنے موقف پر اب بھی قائم ہوں اور صوبائی حکومت شامل ہوگئے تو ہم بھی گنہگار ہوں گے، میں صوبائی حکومت پر لعنت بھی نہیں بھیجتا پھر بھی پارٹی قائدین نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، عوام انصاف کے لیے ترس رہے ہیں، ایسے حالات میں ہم صوبائی حکومت میں کیوں شامل ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button