دنیا

افغانستان کے شہر آچین سے داعش کا صفایا

کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آچین شہر پورے طور سے افغان فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔ افغان سیکورٹی فورس نے آچین شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی سولہ فروری کو شروع کی تھی۔ ننگرہار کے پولیس چیف حضرت حسین مشرق وال نے کہا ہے کہ آچین کی آزادی کی کارروائی میں کم سے کم پچاس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورس کو داعش کے خلاف اس کارروائی میں ننگرہار کے عوام کا تعاون بھی حاصل تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button