دنیا

یورپ میں داعش کے پانچ ہزار سے زیادہ تربیت یافتہ عناصر موجود ہیں: یورپی یونین کی پولیس یورو پول

یورپی یونین کی پولیس کے سربراہ ریب وینرائٹ نےکہاکہ داعش کے پانچ ہزار سے زائدعناصر مشرق وسطی میں دہشت گردانہ تربیت حاصل کرنے کے بعد یورپ لوٹے ہیں – انہوں نے جرمنی کے اخبار نائی اسنابروکرزایتونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اس وقت پچھلے دس برسوں کے دوران سب سے زیادہ دہشت گردی کا خطرہ ہے – ان کا کہنا تھا کہ داعش یا کوئی اور دہشت گرد گروہ بڑے پیمانے پر عام شہریوں کاقتل عام کرنے کے لئے حملہ کرسکتا ہے- یورو پول کے سربراہ نے خبردار کیا کہ یورپی ملکوں میں دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے- ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یورپی ملکوں کے سامنے سنگین چیلنج کھڑا کردیا ہے – انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ دہشت گرد عناصر پناہ گزینوں کی شکل میں یورپ میں بڑی تعداد میں داخل ہوئے ہیں – یورو پول کے سربراہ نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دہشت گرد عناصر پورے منصوبے کے ساتھ تارکین وطن کے بھیس میں یورپ میں داخل ہوئے ہیں – واضح رہے کہ پچھلے برسوں کے دوران یورپی ملکوں سےہزاروں نوجوان دہشت گرد گروہوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے شام اور مشرق وسطی کے دیگر ملکوں میں پہنچے تھے اور کئی مہینے کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وہ دوبارہ یورپ میں اپنے اپنے ملکوں کو لوٹے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button