لبنان

بیروت؛ فرقہ واریت اور صھیونزم سے مقابلے کے لیے بین الاقوامی سنڑ قائم

شیعیت نیوز: صھیونزم اور فرقہ واریت سے مقابلے کے لیے اسلامی-عربی بین الاقوامی سنٹر «حلف»میں مختلف علمی اسلامی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ اور ثقافتی مراکز سمیت لبنان،سعودی عرب،کویت،مصرفلسطین ، عمان اور شام کے دانشور شامل ہیں.

«حلف» سنٹر کا اہم مقصد مذاہب میں گفتگو اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو صھیونزم ،فرقہ واریت اور نسل پرستی کے خلاف ہم آہنگی پیدا کرانا ہے.

اسلامی مرکز «حلف» مظلوموں اور کمزوروں کی مدد،بھوک ، دہشت گردی کے شکار محروموں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ اور ان میں بقا ئے باہمی ایجاد پیدا کرنے کی کوشش کرے گا.

اس سنٹر کے زیر اہتمام فرقہ واریت،تعصب، صھیونزم، عورتوں پر تشدد کے خلاف علمی نشستیں ، سیمیناروں کا انعقاد ،کتابوں کی چھپا ئی اور دیگر علمی اور ثقافتی مراکز کے تعاون سے پروگراموں کا انعقاد ہے

اس مرکزکے جانب سے منعقدہ ابتدائی نشست میں لبنان کے «سید علی فضل الله» مصر کے «عبدالمنعم ابوالفتوح» کویت کے« عبدالوهاب الوزان» سعودی عرب کے «هنا الحمیدان» کے علاوہ دیگر اہم افراد شریک تھے.

متعلقہ مضامین

Back to top button