مشرق وسطی

الرقہ علاقے کو آزاد کرانے کے لیے شامی فوج کا بھرپور آپریشن

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا یہ آپریشن حماہ کے شمالی نواحی علاقے سے شروع کیا گیا ہے اور صوبہ الرقہ کے مغربی نواحی علاقے کی جانب جاری ہے۔ شامی فوج نے الرقہ کے مغرب میں واقع مارینا گاؤں کے قریب اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے گڑھ الرقہ کو آزاد کرانا ہے۔

شامی فوج کے ایک کمانڈر نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تین اطراف سے الرقہ شہر کی طرف پیش قدمی کی ہے اور داعش کے کئی ٹھکانوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق چونکہ یہ آپریشن ایک وسیع علاقے میں کیا جا رہا ہے اس لیے شامی فوج کی یہ داعش دہشت گردوں کے خلاف ایک سخت ترین کارروائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button