پاکستان

دیوبندی مدارس نیک لوگ پید ا کرنے کے بجائے دہشت گرد پید ا کر رہے ہیں

 دہشت گردی، دیگر معاشرتی برائیوں اور سیاسی گند کو صاف کرنے کیلئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے مگر حکمران میک اپ کرکے کام چلا رہے ہیں
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیاسی مداخلت ہورہی ہے ،دہشت گردی اور دیگر معاشرتی برائیوں اور سیاسی گند کو صاف کرنے کیلئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے مگر حکمران میک اپ کرکے کام چلا رہے ہیں ،دہشت گردوں کے انکشافات سامنے لائے جائیں ، متحدہ ، پی پی اور  دیوبندی مدارس پر پابندی لگائی جائے ،دینی تعلیم نصاب کے مطابق ہونی چاہیے ، مردم شماری بہت ضروری ہے مگر حکمران سنجید ہ نہیں ہیں ، مردم شماری فوج کی نگرانی میں کرائی جائے ،دیوبندی مدارس نیک لوگ پید ا کرنے کے بجائے دہشت گرد پید ا کر رہے ہیں ،ان خیالات کے اظہار ڈاکٹر قادر مگسی نے میرپورخاص پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ صوبوں کے درمیان وسائل کی شفاف تقسیم یقینی بنانے کے لیے مردم شماری ضروری ہے مگر پاکستان کے حکمران مردم شماری کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے ،ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک دشمن تنظیم ہے اس تنظیم کے قائد پر لوگوں سے بھتہ لینے ، لوگوں کو قتل کرنے اور ملک توڑنے کی سازش جیسے دیگر سنگین الزامات عائد ہیں مگر افسوس کے ہمارے غیر سنجیدہ حکمران اب ایم کیو ایم کو ایک بار پھر سے پالش کر کے عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ کے ذریعے دہشت گردی کرائی ،بے گناہ لوگوں کو مروایا،اس کے باوجود پیپلز پارٹی کو سندھ میں 90فیصد ووٹ ملنا سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم پر پابندی عائد کی جائے ،ان دونوں جماعتوں سے سندھ کے لوگ تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیاسی مداخلت ہورہی ہے ،جب ریٹائرڈ جنرل کیانی کے بھائی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو پھر کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے انکشافات عوام کے سامنے لائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ مدارس مولویوں کے اختیار میں نہیں ہونے چاہئیں ،ریاست دینی تعلیم خود طے کرے ،دینی تعلیم نصاب کے مطابق ہونی چاہیے ،مولوی کے مطابق نہیں ،نجی مدارس فوری طور پر بند کئے جائیں اور بچوں کو سرکاری مدارس میں تعلیم دی جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریاتی و لسانی دہشت گردی اور دیگر معاشرتی برائیوں اور سیاسی گند کو صاف کرنے کیلئے ایک بڑی سرجری کی اشد ضرورت ہے مگر حکمران میک اپ کرکے کام چلا رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر سومار منگریو،بڈھوکیریو،مینار بنگلانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button