لبنان

اسرائیل کے ممکنہ حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا: حزب اللہ

حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسن بغدادی نے کہا کہ لبنان پر حملہ کرنے کی صورت میں صیہونی حکومت کو سنہ دو ہزار چھ سے بھی زیادہ ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

شیخ حسن بغدادی نے سنہ دو ہزار چھ میں تینتیس روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کو ملنے والی ذلت آمیز شکست کی جانب اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی فوج، عوام اور استقامت نے امریکہ اور خطے کے بعض قدامت پسند حکومتوں کے حمایت یافتہ تکفیری گروہوں اور اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا۔

حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسن بغدادی کا کہنا تھا کہ لبنان کی استقامت، فوج اور عوام مل کر صیہونی حکومت کو شکست سے دو چار کر دیں گے۔

اس سے قبل صیہونی مبصر رونن برگمین نے اسرائیل کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو کے دوران حزب اللہ کی صلاحیتوں پر صیہونی حکومت کی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ نے سنہ دو ہزار چھ میں تینتیس روزہ جنگ کے دوران ہمیشہ کے لئے ثابت کر دیا کہ اسرائیل بہت کمزور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button