پاکستان

تشیع اسلام کا فرقہ نہیں بلکہ عنوان ہے، علامہ سید جواد نقوی

علامہ سید جوادنقوی نے تشیع کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ تشیع اسلام کا فرقہ نہیں بلکہ عنوان ہے۔ انہوں نے یہ اظہار کارگاہ کے اختتام پر طلباء سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تشیع اسلام کا ایک فرقہ نہیں ہے، ہم نے یہ کیا ہنر دکھا یا ہے کہ تشیع کو اسلام کا ایک فرقہ بنا دیا ہے، فرقہ یعنی ایک تقسیم اور ایک تفریق ، اس تفریق کے نتیجے میں ایک گروہ اُدھر اورایک ادھر ہوگیا اور اس گروہ نے اپنے لیے عنوان شیعہ انتخاب کرلیا اور اُس گروہ نے اپنے لئے کوئی اور عنوان انتخاب کرلیا ۔یہ اشتباہ اور غلطی ہے ، یعنی تشیع کو بنیاد سمجھنے میں اشتباہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشیع اسلام کا فرقہ نہیں ہے بلکہ تشیع اسلام کا عملی نوعیت کا عنوان ہے ۔ ہم نے تشیع کو پڑھا بھی کہیں اور سے ہے ، اگر قرآن مجید ، سنت اور سیرت معصومین ؑ سے تشیع لیتے تو پتہ چلتا کہ تشیع اُس دن سے شروع ہوا جس دن سے اسلام شروع ہوا ۔ اسلام کا آغاز ہی تشیع کی صورت میں ہوا ،نہ کہ بعد میں تشیع بنایا گیا ۔ یعنی پہلے دن اسلام کا جو پہلا حکم آیا وہ تشیع کی شکل میں آیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button