پاکستان
بھارت مذہبی لڑیچر پرمقدس شہر قم کا نام استعمال کرکے منافرت پھیلارہا ہے، مجیب شامی
شیعیت نیوز: دنیا نیوز پر اپنے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی مذہبی منافرات پھلارہی ہے اور اس نے اپنے ایجنٹس کو نام تبدیل کرکے دیگر مذاہب میں بھیجا ہو اہے، انہوں نے اس بات کو کالم کار افتخار گیلانی کے کالم مکتوب دہلی سے نقل کیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے اندر یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ایک ریٹائرڈ آئی جی نے بتایا کہ ایک زمانے میں قم سے مذہبی منافرات پر مبنی کتب پاکستان آرہی تھیں، جن میں سنی مسلمانوں کے خلاف لڑیچر موجود تھا، تحقق کی گئی تو پتہ چلا کے یہ کتب بھارت سے چھپ کرپاکستان آتی ہیں جن پر قم کا پتہ لکھ دیا جاتا ہے۔
پاکستان میں مسلکی منافرت کے پیچھے کون ہے؟؟…
Posted by Shiite News Media Watch on Wednesday, February 10, 2016