مقبوضہ فلسطین

فلسطین: مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نےالخلیل شہر میں سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جبکہ دوسرے فلسطینی کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثنا ہزاروں فلسطینیوں نے جمعے کے دن شدید ترین حفاظتی انتظامات کے باوجود جنین شہرکے جنوب میں واقع قباطیہ قصبے میں تین شہدا کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔

جمعے کی رات استقامت کے تین شہدا کی تدفین کے بعد جنین شہر کے جنوب میں واقع قباطیہ قصبے میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی مجاہدین کی شدید جھڑپ ہوئی۔

سنہ دو ہزار پندرہ کے اکتوبر کے مہینے کے اوائل سے لے کر اب تک فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں، بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے اور مسجد الاقصی کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے پر مبنی اس حکومت کی سازش کے خلاف فلسطینی وسیع پیمانے پر اعتراض کرتے چلے آ رہے ہیں۔

اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں نے ایک سو تہتر فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی اور بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطینیوں نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم از کم پچیس صیہونیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button