دنیا

زاریا: شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے عظیم الشان ریلی نکالی گئی

شیعیت نیوز : نائجیریا کے علاقہ زاریا میں شیعہ مسلمانوں نے نائیجریا کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ زکزاکی کو آزاد کرنے کے لئے عظیم ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ زکزاکی کو عوام کے سامنے پیش کرے۔

اس ریلی میں ہزاروں مرد خواتین او ر بچے موجود تھے اور اپنے قائد کی آزادی کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ نائیجریا کے شہر زاریا میں ایک مجلس کے دوران صہیونی صفت نائیجرین آرمی نے سعودی عرب کی ایما پر کریک ڈاون کرکے چھ ہزارسے زائد عزاداروں کا شہید کردیا تھااور شیعہ مسلمانوں کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور زخمی کرکے قید کرلیا گیا تھا ، آخر اطلاعات کے مطابق شیخ زکزاکی ابوجا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، لہذا عوام نے انکی جلد رہائی کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں ایک عظیم ریلی نکالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button