دہشتگرد مدارس کی لڑکیوں سے شادی کرکے نیٹ ورک مضبوط کررہے ہیں،انکشاف
شیعیت نیوز: کالعدم تنظیمیں کس طرح اپنا نیٹ ورک مضبوط کررہی ہیں اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کیا، رپورٹ کے مطابق جہادی تنظیمیں اپنی تنظیم میں شامل لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کراکر اپنے نیٹ ورک کو فیملی ٹیری کے ذریعہ مضبوطی دے رہے ہیں،جبکہ انکا ہدف شدت پسند مدارس کی لڑکیاں بھی ہیں جو آسانی سے مذہبی دہشتگردی کی جانب مائل ہوجاتی ہیں۔
اس رپورٹ میں بتایا کہ یہ طریقہ کار سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگرد استعمال کررہے ہیں،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گذشتہ سال دہشتگرد تنظیموں نے ۱۰۰ سے زائد شادیاں رچا کر اپنے نیٹ ورک کو فعال کیا ہے۔








