یمن

یمن: سعودی جارحیت کے خلاف تمام قبائل یکجا ہوگئے، آل سعود خوفزدہ

شیعیت نیوز: یمن میں گرینڈ قبائلی جرگہ سر جوڑ کر بیٹھ گیا، تمام قبائلی مقبوضہ حجاز مقدس (سعودی عرب) کے خلاف اٹھ کھڑے ھوں، ھمدان قبائلی سرداروں کی پورے یمن سے اپیل  کی ہے۔

ھوتی قبائل کے بعد ملک کے سب سے طاقتور ” ھمدان ” قبیلے نے یمن کے دفاع کے لئے مقبوضہ حجاز مقدس (سعودی عرب) کے خلاف اعلان جنگ کرتے ھوۓ کہا کہ یمن ھر جارح فوج کا قبرستان ثابت ھوگا، ھمدان قبائلی سردارنے کہا کہ یمن کے دفاع کے لئے ھوتی قبائل کی استقامت قابل تعریف ھے اور یمن کے دفاع کے لئے ھمدان قبیلہ هوتیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ھے لیکن وقت آگیا ھے کہ اب پورا یمن اٹھ کھڑا ھو اوریمن کی سر زمین کو مقبوضہ حجاز مقدس (سعودی عرب) اور اسکی کرائے کی فوج کا قبرستان بنا دیا جاۓ اور جو قبیلہ غیر جانبدار رھے یا جارح سے ھمدردی رکھے اسکے ساتھ بھی جنگ چھیڑ دی جاۓ

واضح رھے ھمدان قبیلہ اب تک جنگ میں غیر جانبدار رھا تھا اور ھمدان قبیلے کے اعلان جنگ سے سعودی ایوانوں کا خوف و ھراس مزید بڑھ گیا ھے

متعلقہ مضامین

Back to top button