سعودی عرب

سعودی عرب کا شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے شام کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں دہشت گردوں کی بھر پور مدد کی لیکن شامی فوج کے ہاتھوں وہابی دہشت گردوں کی شکست کے بعد سعودی عرب نے شام کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ہے جس کی وجہ سے خطے میں شدید عدم استحکام پیدا ہوگیا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ اس سے قبل بھی شامی حکومت کو گرانے کے لئے فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں لیکن اب سعودی عرب اپنی اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

سعودی عرب نے داعش کو تحفظ دینے کے لئے شام مین زمینی فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے شام میں سعودی عرب داعش کو فوجی اور مالی امداد فراہم کررہا ہے۔ ادھر امریکہ نے بھی سعودی عرب کے اس اعلان کی حمایت کی ہے امریکی وزیر دفاع نے سعودی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ شام میں داعش کو زبردست ناکامی کا سامنا ہے شامی فوج نے داعش دہشت گردوں کا ترکی کے ساتھ زمینی راستہ کاٹ دیا ہے۔ جس کے بعد سعودی عرب اور ترکی پر شدید وحشت طاری ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button