یمن پر تازہ سعودی جارحیت، پندرہ افراد شہید

04 فروری, 2016 00:00

 رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن میں واقع صوبے عمران میں سیمنٹ کے ایک کارخانے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کارخانے میں کام کرنے والے پندرہ محنت کش شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے بران میں بھی پناہ گزینوں کی حامل ایک گاڑی پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک گھرانے کے تیرہ افراد شہید ہو گئے جن میں پانچ عورتیں اور تین بچّے شامل ہیں۔ سعودی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی مغربی یمن میں المخا کے سواحل کے قریب سعودی فوجیوں کی چار کشتیوں کو تباہ کر دیا۔

یمنی فوج نے گذشتہ مہینوں کے دوران المخا کے سواحل سے قریب ہونے والے سعودی فوجیوں کے، کئی جہازوں اور کشتیوں کو تباہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال چھبّیس مارچ سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

1:11 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔