یمن

برطانیہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک

برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار گارڈین نے برطانیہ کی جانب سے ریاض کو دی جانے والی وسیع فوجی اور سیاسی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں جو جرائم اور مظالم انجام دیئے ہیں ان کے سلسلے میں برطانیہ برابر کا شریک ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ برطانیہ سعودی عرب کے ہاتھ اسلحہ فروخت کر رہا ہے، حالانکہ سعودی عرب یمن پر بمباری کرکے اس ملک کے بے گناہ افراد کا قتل عام کرتا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ متعدد شہریوں کے گردنیں قلم کرنے کے ساتھ نئے عیسوی سال کا آغاز کرنے والے ظالم سعودی حکام نے جنگ یمن شروع کی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ برطانیہ نے اس عرصے کے دوران سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کو ہتھیار فروخت کرنے کے علاوہ ظالم عرب حکام کو فوجی مشاورت کی خدمات بھی فراہم کی ہیں۔ اخبار نے مزید لکھاہے کہ جب سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن میں فوجی مداخلت شروع کی ہے تب سے اب تک کم از کم چھ ہزار یمنی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے آدھے عام شہری تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button