عراق

عراقی فوج کی کارروائی، صوبہ الانبار کا ایک اور اہم علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد

 رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الانبار میں عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شہر فلوجہ کے شمال میں واقع ایک اہم علاقے رمیلہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے اس آپریشن میں داعش کے کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی طرح بغداد کے مغرب میں واقع ، البوشجل اور النعیمیہ نامی علاقوں میں داعش کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو تباہ اور اس کے نصب کردہ سولہ بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔

عراقی افواج نے ایک اور آپریشن میں صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے الحصیبہ میں داعش کے اٹھائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی افواج نے شہر فلوجہ کو تین طرف سے اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شہر فلوجہ بغداد سے ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کو موصل کا دروازہ کہا جاتا ہے۔ عراق کے فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ موصل کو داعش سے واپس لینے کے لئے پہلے فلوجہ کو آزاد کرانا ضروری ہے تاکہ موصل میں داعش کا محاصرہ مکمل ہو سکے۔ داعش نے دو سال پہلے شہر فلوجہ پر قبضہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ عراقی افواج نے گزشتہ دسمبر کے اواخر میں صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی اور دوسرے تیس سے زائد اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button