ایران

مسلم اتحاد عصرحاضرکی اہم ضرورت ہے ،ایرانی اہلسنت عالم

شیعیت نیوز:  اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے عصرحاضرمیں مسلمانوں کےدرمیان اتحادویکجہتی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئےکہاہےکہ مسلمانوں کے درمیان انتہاپسند گروہوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تقریب نیوزایجنسی کےساتھ انٹر یو میں ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ممتاز اہلسنت عالم دین ’’مولوی عبدالرحیم ریگانپور‘‘نے اسلامی معاشرےمیں اتحادویکجہتی کو ناقابل تردیدضرورت قراردیے ہوئےکہاکہ شیعہ سنی مسلمانوں کےدرمیان تکفیری گروہوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نےکہاکہ مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کو برقراررکھنا ایک قرآنی اصول ہے اور اس اصول کی پابندی سبھی مسلمانوں کا فرض ہے ۔

انہوں نےکہاکہ پیغمبراکرم (ص) کی تعلیمات ہمیں اتحادویکجہتی کا پیغام دیتے ہیں کیونکہ اسلامی اتحادکو قائم رکھنا حکم الہیٰ ہے ۔

انہوں نےکہاکہ بعض مغربی ماہرین دین اسلام کو تشددکےدین کےطورپر پیش کرنےکی کوشش کررہے ہیں تاہم خالص دین محمدی میں انتہاپسندی میں وتکفیریت کاکوئی جگہ نہیں ہے ۔

موصوف سنی عالم دین نے شیعہ مسلمانوں کےنظریات حقیقی اسلامی تعلیمات پر مبنی ہونچا چاہئے اورہمیں دشمنوں کو اس بات کی ہرگزاجازت نہیں دینی چاہئےکہ وہ ہمیں اپنے حقیقی عقائد سے دورکرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام امن ویکجہتی وانصاف کا ایسا دین ہے کہ جس میں حیوانات  تک کو اپنے حقوق سے آشنا کیاگیا ہے تویہ کیسے ممکن ہے کہ ایسے دین میں جہاں حیوانات  تک کےحقوق کو برقراررکھاگیا ہےتشدد کی حمایت کرسکتاہے ۔

انہوں نےکہاکہ اسلام فوبیا اور مسلم ریاستوں میں انتشار پھیلانا مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا طویل مددتی ایجنڈارہاہے جسکا بنیادی مقصد اسرائیل کے مفادات کو محٖفوظ کرکے مسلمانوں کو تقسیم کرنا ہے ۔

انہوں نےمزیدکہاکہ اختلافات کو روکنا سبھی مسلمانوں کا اہم میشن ہے اورسبھی کو اتحادویکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ اتحادویکجہتی میں ہی اسلام کی کامیابی وسربلندی کا راض پوشیدہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button