یمن

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے

 سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے اتوار کو صنعا، مارب، تعز اور البیضا پر بمباری کی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق ان وحشیانہ فضائی حملوں میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کو اسی طرح البیضا کے علاقے الطفہ کے ٹیلی فون ایکسچینج اور ایک بجلی گھر پر بھی بمباری کی ہے۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی یمن کے علاقے لحج میں سیکورٹی فورس کی ایک عمارت میں دو دھماکوں میں متعدد افراد مارے گئے ہیں ۔

دوسری طرف یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کو بھی سعودی فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں ۔ یمنی ذرائع کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی مرکز پر یمن کے حملے میں بہت سے سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button