یمن

سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت

 یمنی خواتین کی بڑی تعداد نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرکے وحشیانہ سعودی جارحیت پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرنے والی یمنی خواتین نے کہا ہے کہ سعودی حکومت اپنی وحشیانہ جارحیت میں نہتے عوام، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہی ہے جو اجتماعی نسل کشی ہے۔

یمنی خواتین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ یمن پر وحشیانہ جارحیت رکوائی جائے اور ظالمانہ محاصرہ ختم کرایا جائے۔ مظاہرہ کرنے والی یمنی خواتین نے اپنے مظاہرے کے اختتام پر ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت یمن پر وحشیانہ حملوں میں کلسٹر بموں سمیت انواع و اقسام کے ممنوعہ اسلحے استعمال کررہی ہےجو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ یمنی خواتین نے بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں سعودی حکومت کے انسانیت سوز جرائم ، انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کا نوٹس لیاجائے۔ یاد رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن پر جارحیت میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button