یمن

یمن: سعودی عرب نے 136 اللہ کے گھر تباہ کیئے!!!

شیعیت نیوز: یمن کے دار الحکومت صنعا کے دفتر اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اس شہر پر کئے جانے والے ظالمانہ حملوں کے دوران 136 مساجد کو شہید کر دیا ہے یا انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

صنعا کے دفتر اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کو سبا نیوز سے گفتگو میں کہا: صنعا کی 49 مساجد سعودی عرب کے براہ راست حملوں میں مسمار ہو گئی ہیں جبکہ 87 مساجد کو کلی جزئی نقصان پہنچا ہے۔

عبد القادر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 مساجد سنحان و بنی بہلول شہر میں، 13 مساجد ہمدان شہر میں، ۵ مساجد بلاد الروس میں، 3 مساجد بنی مطر، 3 شہر نہم میں، 4 خولان والحیمہ شہر میں، ایک حجانہ شہر میں اور ایک بنی حشیش شہر میں سعودی حملوں کی وجہ سے بطور کلی ویران ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہید شدہ مساجد میں بہت ساری ایسی مساجد تھی جو یمن کے دینی تاریخی ثقافت کا حصہ اور سینکڑوں سال پرانی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button