یمن

یمن پر سعودی حملوں کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی رات یمن کے دارالحکومت صنعا پر کئی بار بمباری کی-

سعودی لڑاکا طیاروں نے شہر تعز کے جنوبی علاقے ذباب اور صوبہ مارب کے شہر سرواح کو بھی کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں راس عیسی آئیل کمپنی پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں اس آئل کمپنی کے پندرہ افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے-

راس عیسی آئل کمپنی پر حملے میں جو کہ یمن کی ایک اہم آئل کمپنی ہے، کافی نقصان ہوا ہے-

درایں اثنا یمن کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں کوہ ہیلان کی جانب جارح اتحاد کے ایجنٹوں کی پیشقدمی روک دی ہے-

یمنی فوج اور جارح اتحاد کے ایجنٹوں کے درمیان سب سے بڑی جھڑپ شہر تعز کے شمال میں الدعوہ علاقے کے مضافات میں ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے کئی افراد مارے گئے ہیں- یمنی فوج نے سعودی حملوں کے جواب میں الخوبہ کے علاقے میں سعودی فوجیوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button