سعودی عرب

سعودی عرب: آل سعود حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری

مشرقی سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں سیکڑوں افر اد سڑکوں پر آئے اور انہوں نے شاہی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ بدھ کی رات ہونے والےاس احتجاجی مارچ میں شریک لوگوں نے سرکردہ شیعہ رہنما شہید آیت اللہ نمر باقر نمر کی تحریک کو جاری رکھنے کاعزم بھی ظاہر کیا۔ مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ جائز اور قانونی مطالبات کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اسکول ٹیچر کو حکومت پر تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ محمدالعبید نامی اس اسکول ٹیچر نے سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ محمد بن نائف کی موجودگی میں ملک کی سیکورٹی کی صورتحال پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ سرکردہ شیعہ عالم دین اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے تحریک چلانے والے رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دے کر شہید کیے جانے کے بعد سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ سعودی حکومت نے احتجاج اور مظاہروں پر قابو پانے کے لیے مشرقی علاقوں میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button