عالمی طاقتیں ایران کے سامنے جھک گئی، پابندیاں ختم، عرب ریاستیں پریشان
شیعیت نیوز: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ جان کیری نے ویانا میں آئی اے ای اے کی رپورٹ وصول کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ‘ایران نے جولائی میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے’۔
جان کیری نے امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے دیئے جانے والے اختیارات کے تحت دستاویزات پر دستخط کیے، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی حکومت نے رپورٹس وصول کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کو اٹھا لیا ہے۔
اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ ‘میں تصدیق کرتا ہوں کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے دعووں کی پاسداری کی ہے ۔۔۔ جس کے بعد امریکا کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے وعدے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے’۔
دوسری جانب اس خبر سے عرب ریاستیں پریشان ہوگئی ہیں کیونکہ خلیج کی عرب ریاستوں کو ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد سے بھی زائد حصہ تیل کی برآمد سے حاصل ہوتا ہے۔ لیکن اب ان عرب ممالک کا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران اگر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں 65 فیصد کم ہوئی تھیں تو سال روں کےدوران محض قریب دو ہفتوں میں ان قیمتوں میں مزید 20 فیصد سے زائد کی کمی آ چکی ہے۔ اس دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کے ایک بیرل کی قیمت 30 امریکی ڈالر سے بھی کم ہو چکی ہے۔