پاکستان

جیش محمد کالعدم ہے ، دفتر کیسے کام کر رہا تھا ، ذمہ دار کون ہے،رحمٰن ملک

شیعیت نیوز:  جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمنٰ ملک نے ایک اہم سوال اٹھایا اورپوچھا کہ حکومت کاکہنا ہے کہ کالعدم جیش محمد کا دفتر سیل کیاگیا ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جیش محمد کالعدم تنظیم ہے تو اس کا دفتر کیسے کام کررہا تھا اور اسے کون چلا رہا تھا اورکالعدم تنظیم کا دفتر کھلے رہنے کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوںنے کہا کہ تمام سوالوں کے جوابات حکومت قائمہ کمیٹی کو فراہم کرے تاکہ ابہام دور ہوسکیں ، نیکٹا حکام نے ایک سوال پر بتایا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بارے میں بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات نیکٹا سے شیئر نہیں کی گئیں۔

 رحمان ملک نے کہا کہ پٹھان کوٹ میں جو کچھ ہوا اس پر ہم بھارت سے مکمل تعاون کررہے ہیں لیکن سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں 65 افراد شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے قتل کی پاکستان میں ایف آئی آر درج کی جائے اورپاکستان کی جوٹیم پٹھان کوٹ واقع کی تحقیقات میں مدد کےلئے بھارت جائے وہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کے ذمہ داروں کرنل پروہت اور 7دوسرے بھارتی افسروںکےخلاف ایف آئی آر بھی لے کر انڈیاجائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے بھارت سے دوستی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بھارت سے دوستی کے معاملے میں قومی مفادات نظرانداز نہ کئے جائیں انہوںنے اعلان کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے 65 پاکستانی شہداء کے لواحقین کو پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بلاکر ان کے مقدمے کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button