کالعدم تنظیم کی طر ف سے NEDیونیورسٹی کے طلبہ کی برین واشنگ کا انکشاف

14 جنوری, 2016 00:00

شیعیت نیوز: پاکستانی نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم داعش کے لئے ملک کی اعلیٰ تعلیمی یونیورسٹی این ای ڈی کے طلبہ کی برین واشنگ کررہی ہے، متعلقہ محکموں کو جاری کئے گئے مراسلہ میں انکشاف ہو اہے کہ کراچی کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کی برین واشنگ کے لئے کالعدم تنظیم متحرک ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے فرحان، فراز ،شفقت اور عبدالحق نامی طلبہ یونیورسٹی کے طلباٗ کو دہشتگرد تنظیموں کا اعلی ٰ کار بننے کے لئے برین واشنگ کررہے ہی، جبکہ اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ یہ طلبہ آپس میں رابط کے لئے فون کے استعمال کی بچائے واٹس اپ اور وائبر استعمال کررہے۔

واضح رہے کہ جامعہ این ای ڈی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور حزب التحریر کے افراد پہلے سے ان سرگرمیوں میں متحرک ہیں جو معصوم طلبہ کی ذہن سازی کرکے انہیں داعش اور طالبان جیسی کالعدم دہشتگرد تنظیموںکے لئے دہشتگردی کرنے پر مجبور کردیتے ہیں، جبکہ یہ ان طلبہ کو ایسی خود ساختہ خلافت کی طرف مائل کررہے ہیں جس میں بربریت اور انسان سوز مظالم جائز ہیں،جبکہ ان تنظیموں کو جامعہ این ای ڈی کے چند استاتذہ اور اسٹاف کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ کراچی میں سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کا ماضی بھی حزب التحریر، اور جمعیت سے ملتا ہے، اسماعیلی فرقہ کی بس پر حملہ میں ملوث ماسٹر مائند کا تعلق آئی بی اے سے تھا جہاں وہ اقراٗ نامی سوسائٹی سے وابسطہ تھا ، اقرا نامی یہ سوسائٹی اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ ہے۔

20160114032344.jpg

NED.jpg

NED1.jpg

NED3.jpg

3:26 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔