پاکستان

گلگت بلتستان کی تقسیم کی سوچ سے خطے میں بے چینی پھیلے گی، شیخ حسن جعفری

بلتستان کے معروف عالم دین اور مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو کے امام جمعہ و جماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی حکمران علاقائی بنیادوں پر امتیازی ذہنیت رکھتا ہے تو اس قسم کی طرز حکومت ملک کے مفادات سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے علاقے کی فضا مسموم اور امن و سکون معدوم اور دفاعی قوت سے قوم محروم ہوجائے گی۔ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ علاقے کے عوام اس قسم کے اقدام سے کھبی چشم پوشی نہیں کریں گے۔ اگر گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی سوچ کو ذھنوں سے نہ نکالا جائے تو مُلکی دفاع کے حوالے سے اس حساس ترین خظے میں بے چینی کی ساری ذمہ داری اس منفی سوچ کے حامل افراد پر عائد ہوگی۔ عوام سے ہماری اپیل ہے کہ اپنے آئینی اہداف کے حصول تک نسلی، مسلکی اور علاقائی اختلافات سے بالاتر ہوکر پُرامن احتجاج جاری رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button