ایران

ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر2 امریکی جہاز حراست میں لے لیے

شیعیت نیوز: ایران نے دو امریکن جنگی بحری جہازوں کو سمندری خلاف ورزی کرنے پر اپنے قبضے میں لے لیا ھے جبکہ ان دونوں جہازوں پر موجود عملے کو حراست میں لیا گیا ھے ،پینٹاگون نے جہازوں کے ساتھ عملے کو ایرانی تحویل میں لئیے جانے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ایران کی جانب سے قبضے میں لئے جانے والی اسکی بحریہ کی دو بوٹس ہیں جنہیں عملے کے ساتھ جلد چھوڑنے کی ایران نے یقین دھانی کرائ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے ان امریکی جہازوں کو ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو فون کال کرکے کہا کہ امریکی کشتیاں غلطی سے ایرانی سمندری حدود میںداخل ہوئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button